ْصدر آصف علی زرداری کا معروف کالم نگار منو بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 19 جنوری 2018 20:54

ْصدر آصف علی زرداری کا معروف کالم نگار منو بھائی کی وفات پر گہرے دکھ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے معروف کالم نگار منو بھائی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منو بھائی کا انتقال جمعہ کی صبح لاہور میں ہوا۔

(جاری ہے)

وہ کافی عرصہ سے علیل تھے اور ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ آصف علی زرداری نے مرحوم کو ان کی صحافیانہ، ادبی اور معاشرتی خدمات پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اہلِ خاندان اور دوست و احباب ایک طویل عرصہ تک انہیں یاد رکھیں گے۔ سابق صدر نے مرحوم کی مغفرت اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :