آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو بھائیوں سمیت مزید 10خطرناک دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کر دی
جمعہ 19 جنوری 2018 20:36
(جاری ہے)
حملوں کے وقت دونوں آتشیں اسلحہ سے لیس تھے ، ٹرائل کورٹ اور مجسٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر فوجی عدالت نے دونوں کو سزائے موت سنائی تھی ۔
ارشد بلال ولدخادم خان اور انور علی ولد غفار کالعدم تنظیم کے متحرک کارکن تھے ، یہ مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھے جس کے نتیجے میں 9جوان شہید اور 9زخمی ہوئے تھے ۔یہ دونوں سوات میںگورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کو تباہ کرنے میں براہ راست ملوث تھے ۔ٹرائل کورٹ اور مجسٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر فوجی عدالت نے انھیں سزائے موت سنائی تھی ۔محمد علیم ولد عبدالرشیداور فضل علیم ولد عبدالرشیدکالعدم تنظیم کے متحرک کارکن تھے ۔یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج پر حملوں میں براہ راست ملوث تھے جس کے نتیجے میں 4اہلکار شہید ہوئے ۔ان دہشت گردوں نے سویلین سید رحمی اور سب انسپکٹر ارشد علی،ہیڈ کانسٹیبل سرور علی خان اور شیر احمد کو زبحہ کیا تھا ۔ٹرائل کورٹ اور مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف جرم کرنے پر فوجی عدالت نے دونوں دہشت گردوں کو سزائے موت سنائی تھی ۔سہیل احمد ولد عثمان علی کالعدم تنظیم کا متحرک رکن تھا ۔یہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اورسویلین پر حملوں میںبراہ راست ملوث تھا جس کے نتیجے میں تین سویلین شہید اور سب انسپکٹر مصطفی خان اور کانسٹیبل سمیت 4افراد زخمی ہوئے ۔ٹرائل کورٹ اور مجسٹریٹ کے سامنے جرائم کا اعتراف کرنے پر فوجی عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی ۔نعمت اللہ ولد احمد کالعدم تنظیم کا متحرک رکن تھا ، یہ مسلح افواج پر حملوں میں براہ راست ملوث تھا جس کے نتیجے میں دو فوجی جوان شہید اور 4زخمی ہوئے ۔ٹرائل کورٹ اور مجسٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر فوجی عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی ۔رحمت اللہ ولد نور سید کالعدم تنظیم کا متحرک رکن تھا ۔یہ مسلح افواج پر حملوں میں ملوث تھا جس میں فوجی جوان شہید ہوا ۔ٹرائل کورٹ اور مجسٹریٹ کے سامنے تمام جرائم کا اعتراف کرنے پر فوجی عدالت نے اسے سزائے موت سنائی تھی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.