وزیراعلیٰ شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس،گڈ گورننس کے فروغ، عوام کو بہترین خدمات کی فراہمی اور صوبے کی ترقی کیلئے اقدامات کا جائزہ
جمعہ 19 جنوری 2018 20:33
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ عوام کو بہتر سے بہتر خدمات کی فراہمی کے مشن کو کامیابی سے آگے بڑھایا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں ہر شعبے میں میرٹ کو فروغ دیا گیا ہے اورتمام اداروں میں بھرتیاں سوفیصد میرٹ اور اہلیت کی بنیاد پر کی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وسائل کے درست اور شفاف استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے۔اربوں روپے کی لاگت سے ایسی سکیمیں مکمل کی گئی ہیں جن سے عام آدمی کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے ہماری دن رات کی محنت رنگ لائی ہے اورتوانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا ہے۔توانائی بحران کے خاتمے سے قومی معیشت کو براہ راست اربوں روپے کا فائدہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کی بچت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے اورکفایت شعاری اور سخت مالیاتی ڈسپلن کے تحت بچائے گئے اربوں روپے بھی عوام کو ریلیف کی فراہمی کے پروگراموں پر صرف کئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دور آمریت میں چنیوٹ۔رجوعہ کے قومی خزانے پراربوں روپے کی ڈاکہ زنی کی کوشش کو روکنا ہمارا کارنامہ ہے۔ہماری حکومت نے اس منصوبے میں چار سالہ جدوجہد کے نتیجے میں غریب قوم کے اربوں روپے بچائے ہیں۔تعلیم و صحت اور دیگر سماجی شعبوں کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اینٹوں کے بھٹوں پر کام کرنے والے ہزاروں بچوں کے ہاتھ میں قلم اور کتاب دی گئی ہے اورپنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ کے تحت وسائل سے محروم پونے تین لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔صوبے کے 44 ہزار سکولوں میں عدم دستیاب سہولتیں فراہم کی گئی ہیں اورصوبے بھر میں جدید طبی سہولتوں سے آراستہ نئے ہسپتال بنائے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ہسپتالوں میں اعلیٰ معیار کی ادویات مستحق مریضوں کو مفت دی جا رہی ہیں۔انہوںنے کہا کہ بین الاقوامی لیبارٹریوں میں بھجوائے گئے ادویات کے سوفیصد نمونے درست ثابت ہوئے ہیں۔صوبے کے دور دراز علاقوں میں موبائل ہیلتھ یونٹس عوام کو ان کی دہلیز پر تشخیص و علاج کی سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ’’خادم پنجاب صاف دیہات پروگرام‘‘ کے تحت صوبے کے دیہاتوں کو صاف ستھرا بنایا جا رہا ہے۔ ’’خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام‘‘ کے تحت 85 ارب روپے کی لاگت سے ہزاروں کلومیٹر کھیتوں سے منڈیوں تک سڑکیں بنائی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہجدید انفراسٹرکچر تجارتی و معاشی سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ صوبے میں سڑکوں، پلوں، انڈرپاسز فلائی اوورز کا جال بچھا دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کاشتکاروں کو بلاسود قرضے فراہم کئے گئے ہیں اوراس سکیم سے بے زمین کاشتکار بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں۔100 ارب روپے کے کسان پیکیج سے زرعی شعبے کی ترقی پر مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔صوبے بھر میں بنائے گئے 27 ماڈل بازاروں میں عوام کو معیاری اشیاء رعایتی نرخوں پر مل رہی ہیں اورصوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہاکی کے 5 میدانوں کے علاوہ صوبے بھر میں مختلف کھیلوں کے نئے گرائونڈز بنائے گئے ہیں۔چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات نے صوبے کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔صوبائی وزراء رانا مشہود احمد خان، ملک ندیم کامران، ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان، چیف سیکرٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.