پاک فوج نے پاک افغان بارڈر پر پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں مصروف افغان ریڈیو اسٹیشن تباہ کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 19 جنوری 2018 19:04

پاک فوج نے پاک افغان بارڈر پر پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں مصروف افغان ..
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری 2018ء) پاک فوج نے پاک افغان بارڈر پر پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں مصروف افغان ریڈیو اسٹیشن تباہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی جانب سے پاک افغان سرحد پر غیر قانونی طور پر چل رہے ریڈیو اسٹیشن کیخلاف کاروائی کی گئی ہے۔ کاروائی کے دوران مشعال ایف ایم نامی ریڈیو اسٹیشن کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ مشعال ریڈیو افغان پراپیگنڈا ریڈیو اسٹیشن تھا جو پشتو زبان میں پاک افغان بارڈر پر غیر قانونی طور پر کام کر رہا تھا اور پاکستان مخالف پراپیگنڈا میں مصروف تھا۔

متعلقہ عنوان :