پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار ڈاکٹر اشفاق احمد انتقال کر گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 19 جنوری 2018 18:52

پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار ڈاکٹر اشفاق احمد انتقال کر گئے
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ اخبار 19جنوری 2018) پاکستان کے جوہری پروگرام کے معمار ڈاکٹر اشفاق احمد انتقال کر گئے۔ایٹمی دھماکوں کے وقت اٹامک انرجی کمیشن کے چئیر مین تھے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد خان انتقال کر گئے، وہ یکم جنوری سے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے، مرحوم 1998 میں ایٹمی دھماکوں کے موقع پر پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین تھے، ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف پر انہیں نشان امتیاز ، ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا ، ڈاکٹر اشفاق احمد چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن رہے۔ڈاکٹر اشفاق احمد نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نا قابل تسخیر بنایا۔