ڈیرہ اسماعیل خان،رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ 19 لاکھ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کی ڈیڈ لائن میں دس روزباقی

جمعہ 19 جنوری 2018 20:28

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک بھر میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ 19 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی وطن وآپسی کی ڈیڈ لائن میں دس روز رہ گئے ہیں جس کے باعث غیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں تیزی آگئی ہے اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران رجسٹریشن سے محروم رہ جانے والے اور رجسٹرڈ ہونے والے پچا س خاندان وطن وآپس چلے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کی ڈیڈلائن گزشتہ سال اکتیس دسمبر کو ختم ہوچکی تھی تاہم ان کی ڈیڈلائن میں ایک مہینے کی توسیع کردی گئی تھی جوکہ اب اکتیس جنوری کو ختم ہورہی ہے جس کے بعد ملک میں رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ تمام افغان مہاجرین غیر قانونی تصور کیے جائیں گے۔