ڈیرہ اسماعیل خان، مساجد کے آئمہ کو دس ہزار روپے اعزازیہ دینے کیلئے تصدیقی عمل شروع

جمعہ 19 جنوری 2018 20:28

ڈی آئی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء)ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کی مساجد کے آئمہ کو دس ہزار روپے اعزازیہ دینے کیلئے تصدیقی کام کا آغاز ہوگیاتاہم ڈیرہ اسماعیل خان میں آئمہ کرا م نے اعزازیہ لینے سے انکارکردیاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر میں مساجد کے آئمہ کرام کو دس ہزار روپے اعزازیہ دینے کے لئے تصدیق کا کام شروع کردیاگیا ہے تاہم ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں آئمہ کرام کی جانب سے اعزازیہ لینے سے انکار کیا گیاہے جن کی علیحدہ فہرستیں تیار کی جارہی ہیںدوسری جانب افغان مہاجرین علماء کرام کی بھی علیحدہ طور پر فہرستیں تیار کی جارہی ہیں ۔

واضح رہے کہ خبیر پختونخوا حکومت نے صوبے بھر کے آئمہ کرام کو دس ہزار روپے ماہوار اعزازیہ دینے کا اعلان کیا گیا جسے یکم فروری سے اسے نافذ العمل کردیاجائے گا۔ اس ضمن میں ڈیرہ اسماعیل خان سمیت صوبے بھر کے مختلف اضلاع میں آئمہ کرام کی چھان بین شروع کردی گئی ۔