زینب قتل کیس، آئی جی پنجاب کی قصور آمد جے آئی ٹی اورد یگر ٹیموں سے کیس سے متعلق ہونے والی پیش رفت پر معلومات حاصل کیں

جمعہ 19 جنوری 2018 19:11

زینب قتل کیس، آئی جی پنجاب کی قصور آمد جے آئی ٹی اورد یگر ٹیموں سے ..
قصور۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) زینب درندہ صفت قاتل آج گیارویں روز بھی گرفتارنہ کیا جا سکا ، آئی جی پنجاب عارف نوازکی گزشتہ روز قصور آمد ، جے آئی ٹی اور یگر ٹیموں سے میٹنگ کی اور کیس سے متعلق ہونے والی پیش رفت سے متعلق معلومات حاصل کی جبکہ گزشتہ روز تفتیشی اداروں نے ڈی این اے کی مدد سے دو بھائیوں جہانگیر اور تنویر سمیت مزید تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے جہانگیر کو پولیس نے سات ماہ قبل زیادتی کے بعد قتل ہونے والی لائیہ کیس میں بھی تین ماہ تک پوچھ گچھ کے لئے زیر حراست رکھا تھا مگر کوئی ثبوت نہ ملنے پر اسے چھوڑ دیا گیاتھا تاہم زینب کی نعش کے پاس سے بریانی کے ڈبہ سے جہانگیر کے بھائی تنویر کا ڈی این اے ٹیسٹ میچ ہونے پر دونوں بھائیوں کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا گیا جبکہ ذرائع کے مطابق تفتیشی ادارے نے شہر کے باہر سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کیا ہے جس سے پوجھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ روز اداکارہ نور بھی زینب کے گھر تعزیت کے لئے آئی اورزینب کے والدین کے ساتھ اظہار ہمدری کی اور مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت ملزم کو جلد گرفتار کر کے اسے کیفر کردار تک پہنچائے جبکہ دس روز گرزنے کے بعد بھی ملزم کی عدم گرفتاری پر زینب کے والدین اور شہریوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :