ییسپیکر اور ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کا ڈاکٹر اشقاق احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت

ڈاکٹر اشفاق احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ، سردار ایاز صادق

جمعہ 19 جنوری 2018 20:21

ییسپیکر اور ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی کا ڈاکٹر اشقاق احمد کے انتقال پر ..
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کامعروف سائنسدان اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق سر براہ ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔

(جاری ہے)

سپیکر اور ڈپٹی سپیکرنے سوگوار خاندان کے نام اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی پیغامات میں ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے لیے ڈاکٹر اشفاق احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔ انہوں نے اللہ تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کواس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطا فرمانے کی دعاکی ۔