چیئرمین سینیٹ کا معروف ادیب منو بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

مرحوم کی ادب ، صحافت اور سماجی شعبوں کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، مشکل حالات میں بھی حق اور سچ کا عًلم تھامے رکھا ،رضا ربانی

جمعہ 19 جنوری 2018 20:21

چیئرمین سینیٹ کا معروف ادیب منو بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے معروف ادیب اور کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسو س کا اظہار کیا ہے۔ منو بھائی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے میاں رضاربانی نے کہاکہ منو بھائی کی ادب ، صحافت اور سماجی شعبوں کے لیے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منو بھائی نے مشکل حالات میں بھی حق اور سچ کا عًلم تھامے رکھا۔

اللہ تعالیٰ نہ صرف ان کے اہل خانہ کو اور پوری قوم کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے اور منو بھائی کو جوار رحمت میں جگہ دے۔ ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، سینٹ میں قائد ایوان راجہ محمد ظفرالحق اور قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے بھی معروف کالم نگار اور ادیب کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :