معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا اپنا منافع امریکا واپس لانے کا اعلان

اقدام ٹرمپ انتظامیہ کی ٹیکس اصلاحات کے تناظر میں سامنے آیا،ایپل کمپنی کے عہدیدارکی گفتگو

جمعہ 19 جنوری 2018 20:03

معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کا اپنا منافع امریکا واپس لانے کا اعلان
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) امریکا کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اعلان کیا ہے کہ وہ بیرون ملک کمایا گیا منافع واپس امریکا لے جائے گی۔ امریکی ٹی وی کے مطابق کمپنی انتظامیہ کے ایک عہدیدارنے بتایاکہ ایپل کی طرف سے یہ اقدام امریکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی ٹیکس اصلاحات کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔

(جاری ہے)

ان اصلاحات میں بیرون ملک کمائے گئے منافع پر ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کر کے 15.5 فیصد کر دی گئی ہے۔ایپل کے اپنے اعداد وشمار کے مطابق اندازہ ہے کہ یہ کمپنی اپنے منافع پر 38 بلین ڈالر ٹیکس ادا کرے گی۔ ایپل کمپنی کے سی ای او ٹِم کیک نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ پانچ برسوں کے دوران امریکا میں 30 بلین ڈالرز کی سرمایہ کاری کریں گے جس سے امریکا میں روزگار کے 20 ہزار نئے مواقع نکلیں گے۔۔