دپیکا کی فلم پدماوات کی ریلیز پر ہندو انتہا پسند سڑکوں پر آگئے ، سینمائوں پر حملے توڑ پھوڑ

راجپوتوں کے ایک مخصوص گروپ شری راجپوت کرنی سینا فلم کی ریلیز سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف بھی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے

جمعہ 19 جنوری 2018 20:03

دپیکا کی فلم پدماوات کی ریلیز پر ہندو انتہا پسند سڑکوں پر آگئے ، سینمائوں ..
ممبئی، نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) دپیکا پاڈوکون کی فلم پدماوت کی ریلیز کیخلاف ہندو انتہا پسند سڑکوں پر آگئے اور سنیماوں میں توڑ پھوڑ کی ہے۔ راجپوتوں کے ایک مخصوص گروپ شری راجپوت کرنی سینا فلم کی ریلیز سے متعلق عدالتی فیصلے کیخلاف بھی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کرنی سینا کے سربراہ سکھ دیو سنگھ نے کہا ہے کہ وہ اس حوالے سے بھارتی صدر سے بھی رابطہ کریں گے اور یہ فلم کسی صورت بھی ریلیز ہونے نہیں دی جائیگی۔

پہلے سپریم کورٹ کی جانب سے پدماوتی فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دے دی گئی تھی اس فیصلے کو متعلقہ گروپ کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ چند دن پہلے ہی سپریم کورٹ کے سینئر ججز نے کورٹ کے طریقہ کار پر تحفظات کا اظہار میڈیا میں کیا تھا۔

(جاری ہے)

سکھ دیو سنگھ نے مزید کہا کہ ان کی جانب سے پہلے ہی خط وزیراعظم نریندر مودی کو بھیجا جاچکا ہے اور ان کی بہت جلد بھارتی صدر سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

راجپوت کرنی سینا کے راجستھان کے سربراہ ماہی پال سنگھ نے اپنے بیان میں کہا گیا ہے کہ فلم کی ریلیز کیخلاف تمام راجپوت سڑکوں پر نکل کر احتجاج کریں گے اور اس حوالے سے سنیما مالکان بھی ان کی حمایت کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاہم فلم کی ریلیز کے بعد کسی قسم کا امن و امان کا مسئلہ پیدا ہوتا ہے تو حکومت ، عدالت اور فلمی تنظیم سی بی ایف سی اسکی ذمے دار ہوگی۔فلم پدماوتی رواں ماہ پچیس جنوری کو ریلیز ہورہی ہے اور فلم میں دپیکا پاڈوکون نے پدماوتی کا کردار نبھایا ہے جبکہ ان کے مقابل رنویر سنگھ نے علاو الدین خلجی کا کردار نبھایا ہے جبکہ شاہد کپور اس میں مہاروال سنگھ کا کردار نبھار ہے ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :