وزیر اعظم کو نیشنل ڈیموکریٹک فائونڈیشن کی جانب سے پاکستان میں کام کرنے والی این جی اوز اور ان کے ایجنڈے کے حوالے سے تفصیلی خط

غیر ملکی این جی اوز الیکشن پر اثر انداز ہو سکتی ہیں ، کنور محمد دلشاد الیکشن کمیشن غیر ملکی این جی اوز کی فنڈنگ سے پرہیز کرے، نیشنل ڈیمو کویٹک فائونڈیشن اہم حکومتی عہدیدارکی سر پرستی میںنیوکلیئر پروگرام پاکستان کے منافی تحقیق کی گئی ، خط کا متن

جمعہ 19 جنوری 2018 19:22

وزیر اعظم کو نیشنل ڈیموکریٹک فائونڈیشن کی جانب سے پاکستان میں کام کرنے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کو نیشنل ڈیموکریٹک فائونڈیشن کی جانب سے پاکستان میں کام کرنے والی این جی اوز اور ان کے ایجنڈے کے حوالے سے تفصیلی خط لکھا گیاہے ،خط کے متن کے مطابق پاکستان میں کام کرنے والی غیر ملکی این جی اوز معاشرتی ترقی اور فلاحی کاموں کی بجائے ہماری ثقافت کے منافی سر گرمیوں میں ملوث ہیں اور بد قسمتی سے ایسے کئی اداروں کی سر پرستی ہمارے حکمران یا ان کے اہل خانہ کر رہے ہیں ،خط میںاہم حکومتی عہدیدار کی سر پرستی میں چلنے والے ادارے سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے بارے میں انکشاف کیا گیاہے کہ اس ادارے کی جانب سے ماضی میں بھارت کے اشتراک سے پاکستانی نیوکلیئر پروگرام کے منافی تحقیق کی گئی تھی جبکہ طارق فاطمی کی زوجہ کی سر پرستی میں چلنے والے ادارے کی کار کردگی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیاہے ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے سابق وفاقی سیکر ٹری الیکشن کمیشن آف پاکستان و چیئرمین نیشنل ڈیمو کریٹک فائونڈیشن کنور محمد دلشاد کا کہنا ہے کہ غیر ملکی این جی اوز ماضی میں بھی انتخابات پر اثر انداز ہوتی رہی ہیں جبکہ 2018کے انتخابات میں غیر یقینی کی صورت حال پیدا کرنے اور انتخابات کو متنازعہ کرنے کے لئے بھی مختلف این جی اوز سر گرم ہیں اور اس کام کے لئے ڈونرز ایجنسز کے ذریعے مخلف این جی اوز کو کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کر دیئے گئے ہیں، انہوں نے کہا کہ غیر ملکی این جو اوز نے اپنے بلیک واٹر ایجنٹس کے ذریعے ملک میں خلفشار اور انتشار پیدا کر رکھا ہے انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا کہ بین الاقوامی غیر ملکی تنظیموں کے ذریعے جو 32ارب روپے تقسیم کئے گئے اس کی تحقیقات آڈیٹر جنرل پاکستان کے ذریعے کروائی جائیں۔

بھارت کسی بھی غیر ملکی ادارے کو اپنے انتخابات کی مانیٹرنگ کی اجازت نہیں دیتالہذاٰ الیکشن کمیشن آف پاکستان بھی غیر ملکی این جی اوز کی فندنگ سے پرہیز کرے ،انتخابی حلقہ بندیوں کے ماہرین کی ٹیموں پر نظر رکھی جائے ،ووٹ ایجوکیشن یا ووٹرز ایجو کیشن کے نام پر سر گرم این جی اوز کے وسائل پر بھی نظر رکھی جائے ۔انہوں ے کہا کہ این ڈی ایف کی جانب سے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو یواین ڈی پی ،یو ایس ایڈ اور یورپی یونین کی ماضی کی کار کردگی کے حوالے سے خط ارسال کر دیا گیاہے ۔۔

متعلقہ عنوان :