پا کستان کوانسداد دہشت گردی کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے فوجی تعاون فراہم کر ر ہے ہیں، روس

روس نے پا کستان کو متعدد ہیلی کا پٹرز فرو خت کیئے ہیں تا کہ دہشت گردو ں کے خلاف کسی کی بھی مدد کے بغیر کار روا ئیا ں کی جا سکیں،پا کستان کو دہشت گرد حملو ں کا سا منا ہے،روسی نا ئب وزیر خا رجہ ایگو ر مو ر گو لو ف

جمعہ 19 جنوری 2018 19:06

پا کستان کوانسداد دہشت گردی کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے فوجی تعاون ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) روس نے کہا ہے کہ پا کستان کوانسداد دہشت گردی کی استعداد کا ر میں اضا فہ کیلئے فو جی تعاون فرا ہم کر ر ہے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق روس کے نا ئب وزیر خا رجہ ایگو ر مو ر گو لو ف نے نئی دہلی میں ایک تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ روس نے پا کستان کو متعدد ہیلی کا پٹرز فرو خت کیئے ہیں تا کہ دہشت گردو ں کے خلاف کسی کی بھی مدد کے بغیر کار روا ئیا ں کی جا سکیں،پا کستان کو دہشت گرد حملو ں کا سا منا ہے اس لیئے دہشت گر دی جیسے مشتر کہ دشمن کو شکست دینے کیلئے روس خطے کے تمام مما لک کو تعا ون فرا ہم کر ر ہا ہے،انہو ں نے مز ید کہا کہ اسی طر ح کا تعاون پہلے سے افغا نستان کے ساتھ مو جود ہے، روس افغا ن سیکیو رٹی فو رسز کی تر بیت کر رہا ہے، افغا نستان کو کسی بھی معا وضہ کے بغیر اسلحہ بھی فرا ہم کیا جا ر ہا ہے اور کلا شنکوفس بھی دی گئیں جن کے با رے میں کچھ علم نہیں کہ وہ کہا ں استعما ل ہو ئیں۔

متعلقہ عنوان :