قوم بار بار مختلف عناصر کے ہاتھوں دھوکہ کھا چکی ہے ، ایک تجربہ جماعت اسلامی اور نظام مصطفی پر بھی کریں، وطن عزیز پر 70سال تک خوانین اور سرمایہ داروں کی حکومت رہی، نظام شریعت سے شرابی ، ڈاکو ،رہزن اور لٹیرے خوف کھاتے ہیں،قصور جیسا واقعہ ہمارے حکومت میں ہو تا تو مرتکب عناصر کے ہاتھ پائوں کاٹ دیتے ، نظام مصطفی اور پختون قوم کے کاز کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے سے بھی دریغ نہیں کرینگے
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا شبقدر میں شمولیتی جلسہ عام سے خطاب
جمعہ 19 جنوری 2018 19:04
(جاری ہے)
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ مغرب اور اس کے پر وردہ قوتیں جماعت اسلامی اور نظام مصطفی سے خوفزدہ ہے ۔
قصور جیسا واقعہ ہمارے حکومت میں ہو تا تو مرتکب عناصر کے ہاتھ پائوں کاٹ دیتے ۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ اور اس کے پرو دہ قوتیں ہمارے پختون اور اسلامی معاشرت کو تباہ کرنا چاہتے ہیں مگر ہم ان کے راستے کی سب سے بڑی دیوار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قوم اقتدار میں آنے والے سیاسی بازیگروں کے ہاتھوں بار ہا دھوکے کھا چکی ہے ۔ اب قوم کو ایک تجربہ جماعت اسلامی اور نظام مصطفی پر کرنا چاہیے ۔ اس کیلئے پورے قوم کو متحد ہو نا پڑیگا۔ امریکی ایجنٹوں کے پاس عوام کے مسائل کا کوئی حل موجود نہیں۔ اقتدار کے نتیجے میں حیات آباد، اسلام آباد اور مری میں بنگلے اور پلازے بنانے والے قوم کی خدمت نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے کہاکہ سینئر وزیر سے استعفٰی دینے کے بعد جمعہ کے دن مسجد مہابت خان گیا اور اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ۔ جب تک مرکز میں حکومت نہ ہو ں نہ نظام بدل سکتا ہے اور نہ ہی پختونوں کو ان کے حقوق مل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اسلام اس غریب قوم کے بچوں کے روزی روٹی اور روزگار کا ضامن ہے ۔ انہوں نے نقیب اللہ محسود کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت کی شدید مذمت کر تے ہوئے واضح کیا کہ وزیر اعلی سندھ براہ اس قتل کے ذمہ دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پختونوں کی ایک بھاری اکثریت کراچی میں مزدوری کیلئے مقیم ہے لیکن اگر ان کو وہاں سے لاشیں ملے تو یہ ظلم اور جبر کا نظام ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف مجھے کیوں نکلاکی رٹ چھوڑ کر اس بات پر غور کریں کہ اسے غریبوں کی بد عا کیوں لگی ہے ۔ ممتاز قادر ی کی سزا کا مکافات عمل ہے ۔ تین دفعہ حکومت میں آنے کے باوجود نوا ز شریف نے کوئی نظام ٹھیک نہیں کیا بلکہ جمہوریت اور اداروں کا نظام غرق کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
-
کانگو میں پاکستانی امن دستے 20 سال بعد واپس جا رہے ہیں، اقوام متحدہ
-
پنجاب میں سموگ کے خاتمے کیلئے انوائرنمنٹل پروٹیکشن اتھارٹی بنانے کا فیصلہ
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط کا معاملہ،سپریم کورٹ ازخودکیس کی سماعت30اپریل مقرر
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.