جمہوریت کے خلاف سازشیں اور پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والوں کو قوم پہچان لیں، پرویز خٹک ہمارے علماء کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں

،جے یو آئی مغربی قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے ڈھال ثابت ہوگی، موجود صوبائی حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ، بنوں کے عوام اپنے ساتھ زیادتیوں کا حساب عام انتخابات میں لینگے وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 19 جنوری 2018 19:04

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) وفاقی وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس اکرم خان درانی نے کہا ہے کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں اور پارلیمنٹ کو گالیاں دینے والوں کو قوم پہچان لیں پرویز خٹک ہمارے علماء کو خریدنے کی کوشش کررہے ہیں جسکو علماء نے مسترد کردیا ہے جے یو آئی مغربی قوتوں کا راستہ روکنے کیلئے ڈھال ثابت ہوگی موجود صوبائی حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے جس نے ساڑھے چار سال میں کوئی تبدیلی نہیں لائی بلکہ بے حیائی اور ڈانس کی تبدیلی ضرور لائی ہے بنوں کے عوام اپنے ساتھ زیادتیوں کا حساب عام انتخابات میں لینگے مزید یونین کونسلوں کو قدرتی گیس کی فراہمی کی منظوری دیدی گئی ہے جس سے مزید کونسلوں کے عوام مستفید ہونگے بنوں کے عوام کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کرینگے اور قوم کیلئے خون کے آخری قطرے تک عملی جہدوجہد کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ سوئی گیس افسران کے اجلاس اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حلقہ پی کی73کے اُمیدوار زاہد خان درانی،ایم پی اے اعظم خان درانی،وفاقی وزیر کے خصوصی معاون سینان درانی ایڈوکیٹ ،محسود برادرز کے وسیم محسود سمیت دیگر پارٹی مشران اور عہدیدار بھی موجود تھے وفاقی وزیر اکرم خان درانی نے کہا کہ بابا کینیڈہ اور عمران خان مغربی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے ایک بار پھر سڑکوں پر اگئے ہیں حالانکہ ہمارے پارلیمنٹ ہی سپریم ہے وہاں آنے کی بجائے غیر جمہوری انداز اپنا کر ملکی نظام کو تباہ کرنے پر تلی ہوئے ہیں اور آج کینٹنر پر کھڑے ہوکر پارلیمنٹ اورملکی اداروں کو گالیاں دے رہے ہیں جو صاف غیر ملکی ایجنڈہ ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان پارٹی فنڈنگ طاہر القادری کینڈہ کا چندے کا حساب دے دیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے حکومت کا سارا کنٹرول بنی گالہ اور این جی اوز کے حوالے کررکھا ہے اور صوبے کے سارے محکموں کو این جی اوز کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ پشاور بس منصوبے میں اربوں روپے کی کرپشن کا وقت آنے پر حساب لینگے انہوں نے کہا کہ بنوں کے مزید یونین کونسلو ں کیلئے سوئی گیس کی منظوری وفاق سے مل گئی ہے جو بہت جلد ہی گیس کا کام شروع ہوجائیگا ۔