آرمی چیف نے 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 جنوری 2018 18:05

آرمی چیف نے 10 دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری 2018ء) : آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے 10دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے،ان دہشتگردوں کوفوجی عدالتوں نے بھی سزائے موت ہوئی تھی۔آئی ایس پی آرکے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 10دہشتگردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی ہے۔ تین دہشتگردوں کوعمرقید کی سزائیں بھی سنائی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

دہشتگرد شہریوں اور تعلیمی اداروں پرحملوں میں بھی ملوث رہے۔ان دہشتگردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ یہ 10دہشتگرد41 افراد کوقتل اور 33کوزخمی کرنے میں ملوث رہے۔دہشتگردارشد بلال اور انور علی کے حملوں میں 9فوجی شہید اور 9زخمی ہوئے۔ان دہشتگردوں میں سمیع الرحمن، ارشد بلال، محمد علیم، رسول محمد ، نعمت اللہ ،سہیل احمد،رحمت اللہ،عظیم خان ،ارشد بلال اور انور علی شامل ہیں۔دہشتگردوں کاتعلق دہشتگردکالعدم تنظیموں سے تھا۔

متعلقہ عنوان :