قوم کا ہر فرد اپنی اصلاح کرتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرے، ڈی جی رینجرز سندھ

جمعہ 19 جنوری 2018 19:01

قوم کا ہر فرد اپنی اصلاح کرتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے ضروری ہے کہ قوم کا ہر فرد اپنی اصلاح کرتے ہوئے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کرے، پاکستان ہماری پاک سر زمین قدرت کا بہت بڑا انعام ہے اور ہمیں اس کی قدر کرتے ہوئے پاکستان سے محبت کے تقاضوں کو پورا کرنا چاہئے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید نے معین خان اکیڈمی میں رینجرز الیون اور شوبز الیون کے ساتھ ہونے والے دوستانہ کرکٹ میچ کے دوران سندھ سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عابد علی ایڈووکیٹ اور جنرل سیکریٹری ملک کلیم احمد اعوان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

ڈی جی رینجرزنے عابد علی اور کلیم اعوان کوگذشتہ دنوں پاکستان رینجرز سندھ کے زیر اہتمام ہونے والی سائیکل ریسوں کی شاندار کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی اور انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا مشن نوجوانوں خصوصاً کھلاڑیوںکی اصلاح کرکے انہیں تعمیر وطن کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاکستان رینجرز ہر ممکن وہ اقدام کرے گی جس سے انسانیت اور پاکستان کی سربلندی کی راہ نکلتی ہو کیوںکہ پاکستان ہے تو ہم ہیں اور ہمیں پاکستان میں رہنے کا حق ادا کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

عابد علی اور کلیم اعوان نے ڈی جی رینجرز محمد سعید کا تین بڑی سائیکل ریسوں کو اسپانسر کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور انہیں آگاہ کیا کہ ان کی سخاوت سے لیاری اور کراچی کے گردو نواح کے سائیکلسٹوں، ان کے گاؤں اور ان کے رشتہ داروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے کہ جن کے سائیکلسٹوں کو خطیر رقم سے نوازا گیا اور کئی گھرانوں نے معاشی تنگ دستی سے نجات پائی ہے۔

متعلقہ عنوان :