گورنر سندھ محمد زبیر کا سینئر ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر اظہارافسوس

جمعہ 19 جنوری 2018 19:01

گورنر سندھ محمد زبیر کا سینئر ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے پاکستان کے کثیر الجہتی ایٹمی پروگرام میں قائدانہ کردار ادا کرنے والے سینئر ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر افسو س کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کو گورنر ہائوس سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اشفاق احمد نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا اورایٹمی سائنسدانوں ، انجینئروں اور ٹیکنیشنوں کی بھرپور رہنمائی کی ۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ کلیدی عہدوں پر فائز رہ کر ڈاکٹر اشفاق احمد نے اپنی صلاحیتوں سے ملک و قوم کی خدمت کی ، پاکستان کے چشمہ پاور پلانٹ کے قیام میں بھی ان کا اہم کردار رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال سے پاکستان ایک ماہر سائنسدان ، بے لوث انسان ، جذبہ حب الوطنی سے سرشار عظیم سپوت سے محروم ہو گیا ہے لیکن مرحوم کے نا قابل فراموش کا رنامے ہمیشہ ان کی یاد دلاتے رہیں گے۔ گورنر سندھ نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

متعلقہ عنوان :