نوجوانوں کو تعلیم ، فنی تربیت اور روزگار کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، گورنرسندھ
جمعہ 19 جنوری 2018 19:01
(جاری ہے)
ملاقات میں کمیشن کے اقدامات ، نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی ، روزگار کے مواقع ، خوشحال پاکستان کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات سمیت اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔
گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی روشن پاکستان کی واضح دلیل ہے فنی تربیت سے بے روزگاری کے خاتمہ میں مدد ملے گی ،کمیشن کے تحت دی جانے والی فنی تربیت روزگار اور وسائل فراہم کرنے میں کارگرثابت ہورہی ہے جو کہ خوش آئند ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ اور نوجوانوں کو تحقیق کے ضمن میں ہر ممکن سہولیات اور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے ، وفاق کے تعاون سے جامعات میں پہلے مرحلہ میں ہو نہا ر طالب علموں کو لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے جس کے مثبت نتائج سامنے آنے پر اس کا دائرہ کار مزید بڑھا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے اقدامات سے امن و امان کے قیام ، انرجی بحران کے خاتمہ ، معاشی استحکام اور لوگوں کو روزگار کے مواقع دستیاب ہورہے ہیں ، غیر ملکی سرمایہ کاری ، نئی صنعتوں کے قیام اور نجی سیکٹر کے فعال کردار سے نوجوانوں کی اہمیت بہت بڑھ چکی ہے ، نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم ، فنی تربیت اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم و تربیت سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ملاقات میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ذوالفقار چیمہ نے گورنر سندھ کو کمیشن کے اغراض و مقاصد اور نوجوانوں کو فراہمی کی جانے والی فنی تربیت کے ضمن میں تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کمیشن کے تحت نوجوانوں کو مفت داخلہ ، مفت کورس ، ماہانہ وظیفہ اور ادارہ کا تسلیم شدہ سرٹیفیکٹ دیا جاتا ہے ، سرکاری و غیر سرکاری اور صنعتوں میں کام کرنے والے نوجوانوں کو مفت تربیت کی فراہمی کے مثبت نتائج ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں اس لئے وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر اس کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو فنی تربیت فراہم کی جا سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.