وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت 4 لاکھ نوجوانوں کو 9.5 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے گئے

جمعہ 19 جنوری 2018 18:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء)وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت 4 لاکھ سے زائد نوجوانوں کو 9.5 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے گئے ۔

(جاری ہے)

پی ایم وائی پی حکام کے مطابق اپنا کاروبار شروع کرنے اور خودروزگاری کے فروغ کے حوالے سے نوجوانوں کو قرضوں کی فراہمی کا پروگرام شروع کیا گیا تھا اور اس حوالے سے 4 لاکھ ایک ہزار 120 نوجوانوں کو 9.5 ارب روپے کے بلاسود قرضے فراہم کئے گئے ہیں۔۔