Live Updates

عمران خان نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 23 جنوری کو طلب کر لیا

جمعہ 19 جنوری 2018 18:23

عمران خان نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 23 جنوری کو طلب کر لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2018ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 23 جنوری کو طلب کر لیا۔ جس میں پارلیمنٹ ہائوس میں پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں سمیت حکومت مخالف تحریک چلانے کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس رواں ماہ کی 23 تاریخ کو طلب کر لیا ۔

(جاری ہے)

پارٹی اجلاس میں پارلیمنٹ میں پاکستاں تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کے حوالے سے غور کیا جائے گا اس سے پہلے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں عمران خان استعفوں کا عندیہ دے چکے ہیں ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ملکی سیاسی حالات کا جائزہ لیا جائے گا اور حکومت مخالف نئی حکمت عملی ترتیب دی جائے گی ۔ یاد رہے کہ تحریک انصاف کے اتحادی عوام مسلم لیگکے سربراہ شیخ رشید پہلے ہی قومی اسمبلی سے استعفی دینے کا اعلان کر چکے ہیں۔ ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :