بلاول بھٹو زرداری( کل)حب میں جلسہ عام سے خطاب ،بلوچستان میں انتخابی مہم کا آغاز کرینگے

سکیورٹی کیلئے پولیس ،ایف سی ،بی سی،لیویز اوراے ٹی ایف کے 1500 جوان تعینات کئے جائینگے 20 فٹ لمبا اور 140 چوڑا اسٹیج تیار ،جلسہ گاہ میں 20ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی

جمعہ 19 جنوری 2018 18:03

بلاول بھٹو زرداری( کل)حب میں جلسہ عام سے خطاب ،بلوچستان میں انتخابی ..
لسبیلہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل (ہفتے کو) بلوچستان کے سب سے بڑے صنعتی شہر حب میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور بلوچستان میں انتخابی مہم کا آغاز کریں گے سکیورٹی کے لئے پولیس ایف سی بی سی لیویز اوراے ٹی ایف کے 1500 جوان تعینات کئے جائیں گے 20 فٹ لمبا اور 140 چوڑا اسٹیج تیار جلسہ گاہ میں 20ہزار کرسیاں لگائی جائیں گی ،تفصیلات کے مطابق حب میں آج پیپلزپارٹی کے جلسہ عام کی تیاریاں عروج پر ہیں پورے شہر کو پارٹی پرچموں سے سجایا گیا ہے اور جگہ جگہ خیرمقدمی کے بینرز اور پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں جلسہ عام کے سیکیورٹی کے حوالے پولیس اور انتظامیہ سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے اس حوالے سے بلاول ہاوس کے سیکیورٹی انچارج کرنل بابر اور لسبیلہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف بڑیچ کے درمیان سیکیورٹی انتظامات کے حوالے ایک اجلاس ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر حب افتخار بگٹی بھی شریک تھے جس میں جوائنٹ سیکیورٹی انتظامات کے حوالے اتفاق کیا گیا اس حوالے سے لسبیلہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبدالروف بڑیچ نے بتایا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ عام کی سیکیورٹی پلان تیار کرلیا جس میں پولیس ایف سی بی سی لیویز اوراے اٹی ایف کے 1500 جوان تعینات کئے جائیں گے 20 جنوری کی صبح کو مین آرسی ڈی شاہراہ کو دو مختلف مقامات پر کنٹینرز لگا بند کردیا جائیگا اور مال بردار گاڑیوں کو جلسے دن حب شہر میں داخلہ بند کردیا جائے گا جبکہ چھوٹی گاڑیاں گیٹرون موڑ سے ہمدرد یونیورسٹی کا راستہ بطور متبادل استعمال کریں گے جلسہ گاہ کے قرب و جوار میں قائم ہوٹلز اور رہائشی کوارٹرز کو سرچ کیا گیا کوائف جمع کئے گئے اس کے علاوہ جلسہ گاہ کے چارداخلی گیٹ ہونگے جن میں ایک وی آئی پی گیٹ ہوگا چار کنٹینرز ایک اسٹیج تیار کیا گیا جس کی 20 فٹ لمبا ئی اور چوڑائی 140 فٹ ہوگی جسمیں 100 کے قریب افراد کی بیٹھنے گنجائش ہوگی اور جلسہ گاہ میں 20 ہزار کرسیاں رکھی جائیں گی پییلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی نے جام غلام قادر کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور جلسہ گا ہ کے انتظامات کا جائزہ لیا ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے رہنما جاوید ناگوری بھی تھے۔