اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید کا نیا فوٹو شوٹ،فوڈ کمپنی نے اشتہار بنا ڈالا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 جنوری 2018 17:44

(اردو پوائنٹ تازہ اخبار۔19جنوری2018) اداکارہ عروہ حسین اور فرحا ن سعید کا نیا فوٹو شوٹ لوگوں کے لئے تبصروں کا نیا موضوع بنا۔تفصیلات کے مطابق عروہ حسین اور فرحان سعید ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں۔ان کی شادی کی تصاویر سے لے کر ان کے ہنی مون کی تصاویر سب کو ہی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔لیکن اس بار عروہ اور فرحان کا ڈولجی ویٹا کمپین کے لیے کروائے گئے فوٹو شوٹ کی ایک تصویر لوگوں کے لیے مذاق بن گئی۔

(جاری ہے)

تصویر میں فرحان صوفہ کے نچلے حصے پر بیٹھے ہیں جب کہ عروہ صوفہ کے اوپر والے حصے پر بیٹھی ہیں۔جس پر لوگوں کی جانب سے کافی مزاحیہ ردعمل دیکھنے کو ملا۔ایک شخص نے تصویر کو دیکھتے ہوئے کہا کہ ایسا منظر تب دیکھنے کو ملتا ہے جب بلی کمرے میں گھس گئی ہو،جب کہ ایک اور کمنٹ میں یہ لکھا تھا کہ نیچے بھی کافی جگہ ہے۔جب کہ ایک فوڈ کمپنی نیویارک پیزا نے اس تصویر کو اپنا اشتہار بنا دیا۔ اور ایک بڑے سے پزا کی تصویر صوفے پر بیٹھے فرحان سعید کے سا تھ خالی جگہ پر لگا دی اور ٹیگ لائن دی کہ ہمارا پیزا اتنا بڑا ہو گیا ہے کہ کسی کے بیٹھنے کی جگہ نہیں بنتی۔