اسے کہتے ہیں منہ میں سونے کا چمچ لے کے پیدا ہونا!

سعودی عرب میں سونے کے فیڈر فروخت ہونے لگے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 19 جنوری 2018 17:44

2500 ریال کا سونے کا فیڈر
2500 ریال کا سونے کا فیڈر
ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2018ء) سعودی سوشل میڈیا پیجز پر جگہ جگہ سونے سے بنے ہوئے بچوں کے فیڈرز نے عوام کا دل موہ لیا ہے ۔ اور بہت سے لوگ اس فیڈرز کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے کمنٹ کر رہے ہیں کہ "اسے کہتے ہیں سونے کا چمچ منہ میں لے کر پیدا ہونا" اور یہ محارہ بغیر کسی شک وشبے کے اس پر صادق بھی آتا ہے ۔

(جاری ہے)

سعودی عرب کی سونےکی دکانوں پر یہ فیڈر مختلف قیمتوں 2500 ریال سے لے کر 5000 ریال تک دستیاب ہیں جو کہ امیر خاندانوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور غریب طبقے کا دل للچاہ رہے ہیں۔

2500 ریال کا سونے کا فیڈر

متعلقہ عنوان :