پاکستان کو ہم سے دشمن کی طرح برتا ئونہیں کرنا چاہیے، اسرائیلی وزیراعظم

بھارت کو لائن آف کنٹرول پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی، میڈیاسے گفتگو

جمعہ 19 جنوری 2018 18:00

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہاہے کہ ہم پاکستان کے دشمن نہیں لہذا پاکستان کو بھی ہم سے دشمن کی طرح برتائو نہیں کرنا چاہیے،بھارتی ٹی وی کے مطابق جمعہ کو میڈیا سے گفتگو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہونے کہاکہ بھارت کو لائن آف کنٹرول پر ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی جن کو اقوام متحدہ دہشت گرد قرار دے چکی ہے، اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہم پاکستان کے دشمن نہیں لہذا پاکستان بھی ہم سے دشمنوں جیسا سلوک نہ کرے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ نیتن یاہو کے دورے کے دوران بھارت اور اسرائیل کے درمیان سائبرسیکیورٹی، سائنس اور ٹیکنالوجی، ایئر ٹرانسپورٹ، فلم پروڈکشن، تیل اور گیس، سولر تھرمل انرجی، خلائی ٹیکنالوجی اور ہومیوپیتھک ادویات سازی کے 9 معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں جب کہ آزادانہ تجارت اور اینٹی ٹینک میزائل کے معاہدوں پر بھی مذاکرات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :