شیخ رشید بزدل آدمی ،مرد کا بچہ ہوتا تو استعفیٰ دیتا ،عابد شیر علی

عمران خان نے اپنے ایم این ایز کو رگڑا ہے جو بے شرموں کی طرح اسمبلی میں بیٹھے ہیں، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 19 جنوری 2018 17:49

شیخ رشید بزدل آدمی ،مرد کا بچہ ہوتا تو استعفیٰ دیتا ،عابد شیر علی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ شیخ رشید بزدل آدمی ہے، مرد کا بچہ ہوتا تو استعفیٰ دیتا ،اسے پتہ ہے 30 جنوری سے پہلے استعفیٰ دیا تو وہاں دوبارہ الیکشن ہونگے، عمران خان نے اپنے ایم این ایز کو رگڑا ہے جو بے شرموں کی طرح اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید 30 جنوری کا انتظار کر رہا ہے ‘ وہ بزدل آدمی ہے اس نے اپنے اوپر لعنت بھیجی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شیخ رشید اگر مرد کا بچہ ہوتا تو استعفیٰ دیتا وہ کبھی اپنے اعلان پر عمل نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ اسے پتہ ہے کہ 30 جنوری سے پہلے استعفیٰ دیا تو وہاں دوبارہ الیکشن ہوں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے اپنے ایم این ایز کو رگڑا ہے جو بے شرموں کی طرح اسمبلی میں بیٹھے ہیں۔