سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا معروف صحافی و کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس

مرحوم نے شعر و ادب،صحافت، ڈرامہ اور انسانی فلاح و خدمت کے شعبوں میں شاندار خدمات سرانجام دیں، محمد نواز شریف

جمعہ 19 جنوری 2018 17:49

سابق وزیراعظم محمد نوازشریف کا معروف صحافی و کالم نگار منو بھائی کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نوازشریف نے معروف صحافی اور کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ منو بھائی ادب اور صحافت کا درخشاں ستارہ تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے شعر و ادب،صحافت، ڈرامہ اور انسانی فلاح و خدمت کے شعبوں میں شاندار خدمات سرانجام دیں۔

انہوں نے کہا کہ مرحوم نے اپنے اخباری کالم میں انہوں نے اہم سماجی،معاشرتی اور سیاسی موضوعات پر قلم اٹھایا۔ایک ادیب اور دانشور کی حیثیت کے علاوہ انہوں نے خون کی بیماری میں مبتلاء بچوں کے علاج معالجے کیلئے اپنی زندگی کو وقف کیے رکھا۔محمد نوازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی مغفرت اور ان کے پسماندگان کے لیے صبرکی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :