Live Updates

پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان کی غیر جمہوری سوچ کی علامت ہے ،ْ احسن اقبال

جمہوری عمل کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہو گی ،ْبھارت کشمیر کے مسئلہ سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا ،ْوزیر داخلہ کا بیان

جمعہ 19 جنوری 2018 17:49

پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان کی غیر جمہوری سوچ کی علامت ہے ،ْ احسن ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ اور ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان کی غیر جمہوری سوچ کی علامت ہے ،ْجمہوری عمل کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہو گی ،ْبھارت کشمیر کے مسئلہ سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی استعفوں کے ذریعہ مصنوعی بحران پیدا کر کے انتخابات سے فرار حاصل کرنا چاہتی ہے - وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنا عمران خان کی غیر جمہوری سوچ کی علامت ہے - وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوری عمل کیخلاف سازش کامیاب نہیں ہو گی - وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کی کیفیت اس طالبعلم جیسی ہے جس کے تیاری نہ ہونے پر امتحان سے پہلے ہاتھ پیر پھول جاتے ہیں -وزیر داخلہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن انتخابات کے لئے تیار ہے - احسن اقبال نے کہا کہ معیشت کی بحالی، لوڈ شیڈنگ اور دہشت گردی کا خاتمہ بڑی کامیابیاں ہیں- وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کی طرف سے لائین آف کنٹرول کی خلاف ورزی اس کی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے - بھارت کشمیر کے مسئلہ سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا -

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات