گورنر سندھ محمد زبیر کا کا لم نگار اور ادیب منو بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

جمعہ 19 جنوری 2018 17:46

گورنر سندھ محمد زبیر کا کا لم نگار اور ادیب منو بھائی کے انتقال پر افسوس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) گورنر سندھ محمد زبیر کالم نگار ، ادیب ، صحافی اور ڈرامہ نگار منیر احمد قریشی المعروف منو بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ منو بھائی سچے محب وطن اور نظریہ پاکستان کے پاسدار تھے ، منو بھائی نے اپنی تحریروں سے معاشرتی و سماجی برائیوں کی نشاندہی اور اس کے خاتمہ کی تجاویز بھی دیں ، ڈراموں میں معاشرتی عکاسی ان کی وجہ شہرت بنی ، منو بھائی نے ہمیشہ بھائی چارے ، ہم آہنگی ، رواداری ، اخوت اور باہمی روابط قائم کرنے کے لئے قلم کے ذریعہ جہاد کیا اور معاشر ہ سے عدم برداشت کے رویہ کے خاتمہ کے لئے زندگی کے آخری لمحہ تک کاوشیں جاری رکھیں ۔

انہوں نے کہا کہ منو بھائی کے انتقال سے پاکستان ایک سچے محب وطن اور نظریہ پاکستان کے پاسدار سے محروم ہو گیا ہے ان کا خلا پُر ہونے میں شاید برسوں بیت جائیں لیکن منو بھائی کی خدمات ، تحریریں اور معاشرہ کی بھلائی کے لئے اٹھائے گئے اقدام ہمیشہ ان کی یاد دلاتے رہیں گے ۔انہوں نے مرحوم کی مغفرت ، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :