وزیراعلی سندھ کا کراچی اور حیدرآباد کے قریب 10 ہزار ایکڑ ایراضی پر 2 بڑے جنگلات قائم کرنے کا فیصلہ

جنگلات میں 10لاکھ درخت لگنے چاہئیں،منصوبہ بندی کرکے مجھے سے منظوری لیں، سید مراد علی شاہ کی اجلاس میں افسران کو ہدایت

جمعہ 19 جنوری 2018 17:46

وزیراعلی سندھ کا کراچی اور حیدرآباد کے قریب 10 ہزار ایکڑ ایراضی پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2018ء) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی اور حیدرآباد کے قریب 10 ہزار ایکڑ ایراضی پر 2 بڑے جنگلات قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سیکریٹری جنگلات آصف حیدر شاہ کو حکم دیا ہے کہ ان جنگلات میں 10 لاکھ درخت لگنے چاہئیں اور ان جنگلات کی منصوبہ بندی کرکے مجھے سے منظوری لیں۔ یہ فیصلہ انہوں نے جمعہ کو وزیراعلی ہاس میں محکمہ جنگلات کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری رضوان میمن، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری جنگلات آصف حیدر شاہ و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے محکمہ جنگلات کو رواں سال مارچ میں 1 ملیں درخت لگانے کا حکم دیتے ہوئیکراچی اور حیدرآباد کے قریب 10 ہزار ایکڑ ایراضی پر 2 بڑے جنگلات قائم کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ میں خود افتتاح کروں گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیکریٹری جنگلات آصف حیدر شاہ کو حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان جنگلات میں 10 لاکھ درخت لگنے چاہئیں جنکی منصوبہ بندی کرکے مجھ سے منظوری لیں۔ انہوں نے یہ بھی حکم دیا کہ جنگلات کی زمین لیز ہونے کے بعد جو کوئی بھی لیز کے شرائط کے خلاف ورزی کرے انکے خلاف کاروائی کریں۔ وزیراعلی سندھ نے کہا کہ ایک دن میں 10 لاکھ درخت لگانا ورلڈ رکارڈ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :