وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےپرویزرشید کی بجائےچوہدری نثار کی حمایت کردی

چوہدری نثاراورپرویز رشید کےدرمیان لفظی جملوں پرتشویش ہے،چوہدری نثار سینئررہنماء 1980ء سےنوازشریف کے قریبی ساتھی ہیں،درخواست ہے کہ نوازشریف مداخلت کرکے معاملہ حل کروائیں۔وزیراعلیٰ پنجاب کی نجی ٹی وی سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 جنوری 2018 17:40

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نےپرویزرشید کی بجائےچوہدری نثار کی حمایت ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری 2018ء) : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پارٹی کے مرکزی رہنماؤں چوہدری نثاراور پرویز رشید کے درمیان تناؤپراظہارتشویش کیا ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کے صدرنوازشریف سے درخواست کی ہے کہ چوہدری نثاراور پرویز رشید کوساتھ بٹھا کرمعاملہ حل کروائیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے اپنی حمایت کاوزن سینئرپارٹی رہنماء چوہدری نثار کے پلڑے میں ڈال دیاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ چوہدری نثاراور پرویز رشید کے لفظی جملوں کی جنگ پرتشویش ہے۔چوہدری نثار پارٹی کے سینئررہنماء ہیں۔چوہدری نثار کانوازشریف کے ساتھ 1980ء سے قریبی ساتھ کارشتہ ہے۔چوہدری نثارہمیشہ نوازشریف کے قریبی ساتھی رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پرویز رشید کومیڈیا پرآکرچوہدری نثار سے متعلق باتیں کرنے سے گریزکرناچاہیے تھا۔شہبازشریف نے مزید کہاکہ پارٹی عہدیداروں میں اختلافات کسی سیاسی جماعت کیلئے غیرمعمولی بات نہیں۔انہوں نے نوازشریف سے درخواست کی ہے کہ دونوں رہنماؤں کوبلائیں اور مداخلت کرکے معاملہ حل کروائیں۔