وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی، حیدرآباد کے قریب10 ہزار ایکڑ اراضی پر2 بڑے جنگلات قائم کرنے کا فیصلہ

جمعہ 19 جنوری 2018 17:34

وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی، حیدرآباد کے قریب10 ہزار ایکڑ اراضی پر2 بڑے ..
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی اور حیدرآباد کے قریب10 ہزار ایکڑ اراضی پر2 بڑے جنگلات قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز وزیراعلی ہائوس میں محکمہ جنگلات کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سیکریٹری جنگلات آصف حیدر شاہ کو ہدایت کی کہ ان جنگلات میں رواں سال یکم مارچ کو ایک ملین درخت لگائے جائیں جس کا میں خود افتتاح کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ جنگلات کی زمین پر کوئی بھی لیز کے شرائط کی خلاف ورزی کرے ان کے خلاف کاروائی کی جائے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ایک دن میں10 لاکھ درخت لگانا ورلڈ ریکارڈ ہو گا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری رضوان میمن، وزیراعلی سندھ کے پرنسپل سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری جنگلات آصف حیدر شاہ و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :