نقیب اللہ قتل کیس:ایم این اےجمال الدین کا ایس ایس پی راؤ انوارکو پھانسی دینےکامطالبہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 جنوری 2018 17:24

نقیب اللہ قتل کیس:ایم این اےجمال الدین کا ایس ایس پی راؤ انوارکو پھانسی ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19جنوری 2018ء) : کراچی پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود سے متعلق آج قومی اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی جمال الدین کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نقیب اللہ محسود کے قتل میں ملوث ہے اس لئے اسے پھانسی دی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ نیقب اللہ میرے گاؤں کا تھا اور کراچی میں کام کرتا تھا۔

اور اس کے دو بچے بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نقیب اللہ کے قتل کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیے۔

(جاری ہے)

جب کہ ایک اور رکن اسمبلی شاید گل آفریدی نے کہا کہ نقیب اللہ محسود کے پاس فوج کی طرف سے جاری کیا گیا وطن کارڈ تھا۔اور یہ کارڈ فوجی کلئیرنس کے بعد جاری کیا جاتا ہے۔شاید گل آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی میں قبائیلیوں کے ساتھ ہونے والے واقعات کی تفصیل دی جائیں۔جب کہ دوسری طرف کالعد تنظیم سے تعلق رکھنے والے قاری احسان نے نقیب اللہ محسود کو پہچاننے سے انکار کر دیا۔جیل میں قید قاری احسان کو نقیب اللہ کی تصویر دکھائی گئی تھی تو احسان نے اس کو پہچاننے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں جس نقیب کو جانتا ہوں وہ کوئی اور ہے۔

متعلقہ عنوان :