امارات ائیر لائن نے پاکستانیوں کے لئے خصوصی ڈسکاونٹ کا اعلان کر دیا

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 19 جنوری 2018 17:13

امارات ائیر لائن نے پاکستانیوں کے لئے خصوصی ڈسکاونٹ کا اعلان کر دیا
دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 جنوری 2018ء)چونکہ نئے سال کے آغاز سے پہلے ہی ہزاروں لوگ بیرون ممالک نئے سال کی خوشیاں منانے اور سیر وتفریح کے لیے جاتے ہیں اس لیے نئے سال کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے لیےدنیا بھر کی ائیرلائنز نے کرایوں میں کمی کرکے مختلف ممالک کے شہریوں کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے۔ باقی تمام ائیر لائن کی طرح امارات ائیر لائن نے بھی "ہیلو 2018" پروموشن کے نام سے پاکستانیوں کے لیے دنیا بھر میں سفر کرنے کےلیے کرایوں میں کمی کا اعلان کیا ہے ۔

امارات ائیرلائنز کے ذریعے پاکستانی کم سے کم 24،000 روپے میں سفر کر سکتے ہیں۔ مندرجہ ذیل میں ان جگہوں کی تفصیلات ہیں جہاں پاکستانی امارات ائیرلائن کی گلوبل ڈسکاونٹ آفرسے فائدہ اٹھاتے ہوئے سیر تفریح کے لیے جا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

کراچی سے دبئی جانے کے لیےامارات ائیر لائن کی اکانومی کلاس کی ٹکٹ 24,541 روپے کی ہے جبکہ بزنس کلاس ٹکٹ کی قیمت 97,442 روپے ہے۔

امارات کی کراچی سے لاس اینجلس سے جانے والے بزنس کلاس فلائٹ کی قیمت 114,111 روپےہے۔ کولالمپور، نیروبی ،پیرس ،شکاگو اور نیویارک کو کراچی سے جانے والی اکانومی کلاس فلائٹ کی قیمت بالترتیب 49,175 اور 51,855 ،87,363، 90,292 اور 131,797 روپے ہے اور نیو یارک کی بزنس کلاس ٹکٹ کی قیمت 250,742 روپے ہے۔ ان تمام ٹکٹس کے لیے بکنگ 29 جنوری 2018 کو ہونا ضروری ہے جبکہ مسافر 19 جنوری 2018 سے 30 نومبر 2018 کے عرصے کے درمیان میں سفر کر سکتے ہیں۔لہذا ایسے تمام پاکستانی جومندرجہ بالا جگہوں کا اس سال میں سفر کرنے کا سوچ رہے ہیں جلد از جلد اپنی ٹکٹس بک کروا سکتے ہیں اور اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔