اسفندیار ولی خان کا نامور کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

مرحوم ادب اور صحافت کی تاریخ کا روشن ستارہ تھے، تعزیتی بیان

جمعہ 19 جنوری 2018 17:18

اسفندیار ولی خان کا  نامور کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر افسوس کا ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے ملک کے نامور کالم نگار ، صحافی اور دانشور منو بھائی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے، اپنے ایک تعزیتی بیان میں غمزدہ کاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرحوم منو بھائی ادب اور صحافت کی تاریخ کا روشن ستارہ تھے اور ان کی وفات سے ادب اور صحافت کا ایک درخشندہ باب بند ہو گیا ہے ، اسفندیار ولی خان نے کہا کہ مرحوم ایک جرأت مند اور بیباک قلم کار تھے اور زندگی بھر جمہوریت اور ملکی استحکام کیلئے ادبی خدمات انجام دیتے رہے ، انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔