وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسپورٹس فیڈریشنز کا اجلاس فروری میںطلب کر لیا

اجلاس میں کھیلوں میں سیاسی مداخلت اور سپورٹس فیڈریشنز میں دھڑے بندیاں ختم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گئے،اجلاس میں کھیلوں کی بہتری کے حوالے سے بھی سفارشات تیار کی جائیں گی

جمعہ 19 جنوری 2018 17:29

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسپورٹس فیڈریشنز کا اجلاس فروری میںطلب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسپورٹس فیڈریشنز کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا،جس میں کھیلوں میں سیاسی مداخلت اور سپورٹس فیڈریشنز میں دھڑے بندیاں ختم کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائیں گئے،اجلاس میں کھیلوں کی بہتری کے حوالے سے بھی سفارشات تیار کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اسپورٹس فیڈریشنز کا اجلاس آئندہ ماہ طلب کر لیا ہے،اس حوالے سے پاکستان اسپورٹس بورڈ کو آئندہ ماہ تمام اسپورٹس فیڈریشنز کو اسلام آباد میں اکٹھے کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،ذرائع کے مطابق اجلاس کا مقصد اسپورٹس فیڈریشنز میں سے سیاست اور دھڑے بندی کا خاتمہ ہے،اجلاس م میں کھیلوں کی بہتری کے حوالے سے بھی سفارشات تیار کی جائیں گی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اسپورٹس فیڈریشن کی مدد کرنا چاہتے ہیں،وزیر اعظم کی زیر صدارت سپورٹس فیڈریشنز کا اجلاس فروری کے دوسرے ہفتے میں ہو گا۔ وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ اسپورٹس فیڈریشنز کو ڈھیل دیں تو پارٹیز بن جاتے ہیں،وزیراعظم اسپورٹس فیڈریشنز کے عہدیداران سے خود ملیں گے۔