آصف زرداری سے فضل الرحمن کی ملاقات، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

مولانافضل الرحمن کوظہرانہ بھی دیا گیا،ملاقات میں سینیٹ الیکشن،عام انتخابات سمیت متحدہ مجلس عمل کے مستقبل سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 جنوری 2018 17:08

آصف زرداری سے فضل الرحمن کی ملاقات، سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری 2018ء) : پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے ملاقات کی، جس میں ملک کی سیاسی اور باہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانافضل الرحمن آج بلاول ہاؤس لاہور پہنچ گئے۔جہاں انہوں نے شریک چیئرمین پیپلزپارٹی آصف زرداری سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق دونوں کے رہنماؤ ں کے درمیان طویل ملاقات ہوئی۔ملاقات میں آئندہ انتخابات اور ملک کی سیاسی صورتحال پرتفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیاگیا۔آصف زرداری نے مولانافضل الرحمن کوکیلئے پرتکلف ظہرانہ کااہتمام بھی کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینیٹ الیکشن اور آئندہ عام انتخابات سمیت متحدہ مجلس عمل کے مستقبل سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفورحیدری نے گورنرپنجاب رفیق رجوانہ سے ملاقات کی۔جس میں سیاسی صورتحال اور سینیٹ انتخابات پرتبادلہ خیا ل کیاگیا۔