بلائنڈ کر کٹ ورلڈ کپ کا فائنل (کل)پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا،گرین شرٹس فیورٹ قرار

جمعہ 19 جنوری 2018 17:16

بلائنڈ کر کٹ ورلڈ کپ کا فائنل (کل)پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلا جائے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء) بلائنڈ کر کٹ ورلڈ کپ کا فائنل (کل)ہفتہ کو پاکستان اور بھارت کے مابین شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کیلئے گرین شرٹس کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پانچویں بلائنڈ کر کٹ ورلڈ کپ کا فائنل (آج)ہفتہ کو پاکستان اور بھارت کے مابین شارجہ کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میگا ایونٹ کا ٹائٹل جیتنے کیلئے گرین شرٹس کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔سیمی فائنلز میں پاکستان بلائنڈ کر کٹ ٹیم نے سری لنکا کو شکست دی تھی جبکہ بھارت نے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش بلائنڈ کر کٹ ٹیم کو شکست دیکر فیصلہ کن معرکے کیلئے کوالیفائی کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :