سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں (کل) مقدمات کی سماعت کی کاز لسٹ جاری

جمعہ 19 جنوری 2018 17:13

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں (کل) مقدمات کی سماعت کی کاز لسٹ جاری
لاہور۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہفتہ کو مقدمات کی سماعت کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی، چیف جسٹس ، جسٹس میاں ثاقب نثار اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل بینچ از خود نوٹسز کی سماعت کرے گا،چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نجی میڈیکل کالجز میں اضافی فیسوں کے خلاف از خود نوٹس کی سماعت کرے گا ،اسکے ساتھ سرکاری ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان سے متعلق از خود نوٹس کے علاوہ لاء کالجز کے معیار سے متعلق کیس اور غیرقانونی شادی ہالز سے متعلق کیس کی سماعت بھی کل برو ہفتہ کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :