معروف تاجرشہزاد ناتھا،مشوانی اور تنولی برادری کاپیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 جنوری 2018 16:42

معروف تاجرشہزاد ناتھا،مشوانی اور تنولی برادری کاپیپلزپارٹی میں شمولیت ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری 2018ء) : کراچی کی معروف سیاسی مشوانی اور تنولی برادری نے شمولیت کا اعلان کردیا ہے، پیپلزپارٹی نے ان کی شمولیت کاخیرمقدم کیاہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشوانی اور تنولی برادری سمیت معروف تاجرشہزاد ناتھا نے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی۔ جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمشوانی اور تنولی برادری نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔

تاہم آج پیپلزپارٹی کے رہنماء سعید غنی اور نثارکھوڑو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں مشوانی اور تنولی برادری نے باضابطہ پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی نے ان کی پارٹی میں شمولیت کاخیرمقدم کیاہے۔پریس کانفرنس کے دوران سعید غنی نے کہا کہ جلد کراچی اور سندھ کی مزیدمعروف سیاسی شخصیات پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلا کریں گی۔

متعلقہ عنوان :