کوئٹہبرقی لائنوں کی مرمت کے سلسلے میں بجلی بندرہے گی ،کیسکو

جمعہ 19 جنوری 2018 16:40

کوئٹہ۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلان کے مطابق برقی لائنوںکی ضروری مرمت ودیکھ بھال کے سلسلے میں20جنوری کو سٹی گرڈ کے جناح روڈ فیڈر دن12بجے سیدوپہر 2بجے تک جبکہ 21جنوری کو سٹی گرڈ کے سٹیڈیم وی آئی پی فیڈر دوپہر2بجے سے شام4بجے تک بند رہے گی۔

(جاری ہے)

اسی طرح22جنوری کو شیخ ماندہ گرڈ اسٹیشن کے چشمہ فیڈر، سریاب گرڈ کے ہزارہ ٹا ئون اور دو ستین، سٹی گرڈ کے عالم خان اور بروری فیڈروں سے دن11بجے سے دوپہر 2بجے تک بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔

23جنوری کو شیخ ماندہ گرڈ کے پی اے ایف اور ایئر پورٹ فیڈر صبح 9بجے سے دن12بجے تک، عمر فیڈر دن11بجے سی دوپہر2 بجے تک، سٹی گرڈ کے بروری فیڈر دن11بجے سے دوپہر 2بجے تک اور جنح روڈ فیڈر دن 12بجے سے دوپہر 2 بجے تک بند رہے گی۔ علاوہ ازیں21جنوری کو خضدار گرڈ میں ترقیاتی کامون کے سلسلے میں صبح 9بجے سے شام5 بجے تک خضدار، وڈھ، باغبانہ اور نال گرڈ اسٹیشنوں کو بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔زحمت کے لئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :