کوئٹہ سیف سٹی پرایک ہفتے میں عمل درآمد ہوگا،آج کے بعد پولیس پر کوئی سیاسی دباؤ نہیں ہوگا۔میرٹ پر ایماندار افسروں کو تعینات کیاجائے ،جرنلسٹ کالونی جلد عمل درآمد ہوگاصحافیوں کو ایک ہفتے میں لیپ ٹاپ کی فراہمی کویقینی بنائینگے ،کھلی کچری کامقصد عوام کے بنیاد ی مسائل کاحل ہے ،وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کاپریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 19 جنوری 2018 16:40

کوئٹہ ۔19 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائینگے ۔کوئٹہ سیف سٹی پرایک ہفتے میں عمل درآمد ہوگا۔آئی جی پولیس پرواضح کردیاکہ کوئٹہ دشہر میں قیام امن کے لیے سیاسی دباؤ مکمل طورپر ختم کردیامیرٹ پرتھانوں میں اچھے ایماندار افسران کی تعیناتی کویقینی بنائے اسکے بعد جس علاقے میں واقعہ رونما ہوگاتوذمہ دارافسرو ں کو معطل کریںگے ۔

صحافیوں کو لیپ ٹاپ ایک ہفتے میں فراہم کرینگے صحافیوں کی رہائشی اسکیم پرجلدازجلد عمل درآمد ہوگا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے جمعہ کو کھلی کچری کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرصوبائی وزراء غلام دستگیربادینی ،پرنس احمد علی ،رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح بھوتانی ،سید اسلم شاہ اوردیگربھی موجودتھے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہاکہ عام شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے آج کھلی کچری لگائی سب سے زیادہ درخواستیں بے روزگارنوجوانوں کی موصول ہوئیں انشاء اللہ جتنی بھی آسامیاں موجود ہیں ان تمام آسامیوں پر میرٹ کے مطابق بھرتیاں کریںگے اسی طرح مختلف محکموں کے حوالے سے درخواستیں آئی ہے انہوںنے کہاکہ سب سے پہلے قیام امن کے لیے اقدامات اٹھانے کے لیے سیکورٹی فورسز کے سربراہان سے ملاقاتیں کرکے ان پر واضح کردیاہے آپ کے جوبھی مسائل ہیں بتائیںاورآج کے بعد کوئی سیاسی دباؤ میں ٹرانسفرپوسٹنگ نہیں ہوگی آئی جی پولیس ایماندار اورفرض شناس افسروں کوکوئٹہ شہر میں تعینات کرے اسکے بعد اگرکسی علاقے میں کوئی واقع رونما ہواتو زمہ دارافسر اپنے آپ کومعطل سمجھے۔

(جاری ہے)

پولیو ورکرز اورپولیس پرحملوں کی صرف مذمت کافی نہیں بلکہ دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے عمل اقدامات ناگزیر ہوگئے ہیں ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ایک ہفتے کے اندراندر کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ پرعمل درآمد کویقینی بنائیںگے اسی طرح مختلف چیک پوسٹوں پر رشوت کی وصولی کاسختی سے نوٹس لیاہے آج کے بعد اگرشکایات ملی توسخت کارروائی کریںگے جرنلٹس کالونی کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جرنلسٹ کالونی پرجلدازجلد عمل درآمد کویقینی بنائیںگے صحافیوں کے لیے اعلان کردہ لیپ ٹاپ ایک ہفتے میں فراہمی کویقینی بنائیں گے صوبائی وزیرپرنس احمد علی نے کہاکہ کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ کے لیے ڈیڑھ برس سے فنڈز موجودہے لیکن عمل درآمد نہیں ہواہے ہم کوئٹہ شہر میں امن کو یقینی بنائیںگے ۔