پاسپورٹ پاکستانی ،مرنے کی خواہش بطور بھارتی

جمعہ 19 جنوری 2018 16:24

پاسپورٹ پاکستانی ،مرنے کی خواہش بطور بھارتی
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2018ء) :بھارت کے 80سالہ نند کشور نے ایک منفرد خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ پاکستانی پاسپورٹ رکھتا ہے لیکن مرنا بھارتی شہری کی حیثیت سے ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نند کشور کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں گزارا ہے لیکن اس کے باوجود بھی وہ بھارتی نہیں ہے وہ ایک پاکستانی حیثیت سے پہنچانے جاتے ہیں اب وہ اپنی زندگی کے آخری لمحات گزار رہے کہ ان کی خواہش ہے کہ بھارتی شہری کی حیثیت سے مریں بھارت آنے کے بعد 1974 سے 1998 کے عرصے میں ہر سال ان کے ویزے کی مدت میں توسیع کی جاتی رہی تاکہ وہ بھارت میں رہ سکیں۔

2000 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہونے کے باعث ان کے ویزہ میں مزید توسیع نہیں کی گئی اور انہیں پاکستان بھیجنے کا فوری حکم جاری کردیا گیا۔کچھ عرصہ پاکستان میں رہنے کے بعد وہ دوبارہ بھارت آگئے اور انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ ان کو بھارتی پاسپورٹ فراہم کیا جائے کیونکہ وہ اب پاکستان نہیں جانا چاہتے اور اپنی زندگی کے آخری سال وہ اپنے گائوں نارائن پور میں بسر کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے خواہش ظاہر کی ہے کہ وہ پاکستانی نہیں بلکہ ایک بھارتی شہری کی حیثیت سے مرنا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :