نقیب االلہ محسود کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے سب کی آنکھیں نم کر دیں

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 19 جنوری 2018 16:23

نقیب االلہ محسود کی سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو نے سب کی آنکھیں نم کر ..
(اردو پوائنٹ تازہ اخبار۔ 19جنوری 2018) نقیب اللہ محسود کی وائرل ویڈیو نے سب کی انکھیں نم کر دیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔جس میں وہ اپنے دوست کے ساتھ دکھائی دے رہے ہیں۔ویڈیو میں نقیب محسو د کے دوست کا کہنا ہے کہ نقیب اللہ محسود میں بلکل بھی غرور اور تکبر نہیں ہے۔لیکن دوستوں کا کہنا ہے کہ نقیب آن لائن کم آتا ہے۔

تو نقیب کہتا ہے کہ دوست کہتے ہیں کہ نقیب ہمیشہ ہوا کے گھوڑے پر سوار رہتا ہے۔

(جاری ہے)

نقیب محسود ویڈیو میں کراچی،اسلام آباد اور پشاور کے دوستوں کو اپنے گھر آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہتا ہے کہ میری گھر کے دروازے ہمیشہ آپ کے لیے کھلے ہیں۔اس وقت سوشل میڈیا پر نقیب محسود کے قتل کے حوالے سے ایک بحث جاری ہے،اور لوگوں کا کہنا ہے کہ نقیب کو نا حق قتل کیا گیا ہے جب کہ چیف جسٹس پاکستان نے بھی نقیب قتل کیس کا نوٹس لے لیا ہے۔نقیب محسود کی نماز جنازہ آج ادا کر دی گئی ہیں اور ان کو جنوبی وزیرستان کے سب ڈویژن لدھا میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

ویڈیو ملاحظہ کریں۔