اللہ کےنزدیک لعنت بھیجنابہت ہی زیادہ مکروع کام ہے،سینئرتجزیہ کارہارون رشید

فرمایاجوکسی پرلعنت بھیجےگااگروہ لعنت کامستحق نہ ہواتویہ اسی کی طرف پلٹ آئیگی،پارلیمنٹ میں بےشمارخامیاں ہیں اس پرتنقید کریں،لعنت کیوں؟جب آدمی اپنی ناکامی تسلیم کرتاہےپھروہ گالی بکتاہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 جنوری 2018 16:20

اللہ کےنزدیک لعنت بھیجنابہت ہی زیادہ مکروع کام ہے،سینئرتجزیہ کارہارون ..
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری 2018ء) : سینئرتجزیہ کارہارون رشید نے کہاہے کہ اللہ کے نزدیک لعنت بھیجنا بہت ہی زیادہ مکروع کام ہے،فرمایا جوکسی پرلعنت بھیجے گااگروہ اس لعنت کامستحق نہ ہواتووہ اسی کی طرف پلٹ آئے گی،پارلیمنٹ میں بے شمار خامیاں ہیں اس پرتنقید کریں،لعنت کیوں ؟جب آدمی اپنی ناکامی تسلیم کرتاہے پھروہ گالی بکتاہے،شور مچاتا ہے برہمی کااظہارکرتاہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جب لوگ اعصابی تناؤ کاشکار ہوتے ہیں اور کوئی چیزان کی پہنچ سے زیادہ ہوتی ہے۔جب وہ سمجھ نہیں پاتے کہ انہیں کیاکرناچاہیے؟ کیونکہ خواہش سوچ پرغلبہ پالیتی ہے کہ میری بات مانی جائے۔اسی طرح اپوزیشن کے لیڈریہ نہیں سمجھتے کہ چیخنے چلانے سے کوئی بنددروازہ نہیں کھلتا اور نہ ہی کوئی مسئلہ حل ہوتاہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ نوازشریف سے لوگ بیزارہیں توآپ عوام کوبہترقیادت مہیا کریں ،بہترپروگرام دیں اور زیادہ ساکھ پیداکریں۔پھرآپ ووٹ لیں اور ملک کوچلائیں۔لعنتیں بھیجنے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا۔طاہرالقادری نے لعنت نہیں بھیجی لیکن لب ولہجہ ان کابھی لعنت والا ہی تھا۔تھوک دیں اس کامطلب بھی یہی ہے۔حالانکہ طاہرالقادری کولفظوں کے استعمال کے معاملے میں زیادہ محتاط ہوناچاہیے کہ کیونکہ انہوں نے عربی بھی پڑھی ہوئی ہے۔

ہارون رشید نے واضح کیا کہ جب آدمی جانتانہیں کہ اس کوکیابات کہنی ہے۔ پھروہ گالی بکتاہے،شور مچاتا ہے برہمی کااظہارکرتاہے۔دراصل وہ اپنی ناکامی تسلیم کرتاہے۔انہوں نے مزید کہاکہ زندگی دوسروں کی خامیوں پرنہیں بلکہ اپنی خوبیوں پربسرکی جاتی ہے۔یہ لعنت والی کیابات ہوئی؟ انہوں نے کہاکہ عمران خان بتائیں کہ کسانوں کوکیادیں گے؟ بغیرملاوٹ کے ادویات اور سستی کھاد دیں گے؟صنعتی مزدورکوکیادیں گے؟ سرمایہ کاروں کوکیساماحول فراہم کریں گے؟ٹیکس اکٹھا کرنے کانظام کیسے بہتربنائیں گے؟ سرکاری کارپوریشنز میں جوپیسا ضائع ہورہاہے اس کیلئے کیا کریں گے؟ نوازشریف پرلعنت بھیجنے سے کیاہوگا؟ انہوں نے کہاکہ اللہ کے نزدیک لعنت بھیجنا بہت زیادہ مکروع کام ہے۔

فرمایا جوکسی پرلعنت بھیجے گااگروہ اس لعنت کامستحق نہ ہواتووہ اسی کی طرف پلٹ آئے گی۔پارلیمنٹ میں بے شمار خامیاں ہیں ،اس پرتنقید کریں لیکن لفظ لعنت استعمال کرنے کی کیاضرورت ہے؟۔۔ویڈیو بھی دیکھیں

متعلقہ عنوان :