صدر مملکت کا معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعہ 19 جنوری 2018 17:01

صدر مملکت کا معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر گہرے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے معروف ایٹمی سائنسدان اور پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر اشفاق احمد کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے ڈاکٹر اشفاق احمد کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ صدر مملکت نے ڈاکٹر اشفاق احمد کی ملک کیلئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :