صدر مملکت ممنون حسین کاممتاز ادیب، دانشور اور ڈرامہ و کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 19 جنوری 2018 17:01

صدر مملکت ممنون حسین کاممتاز ادیب، دانشور اور ڈرامہ و کالم نگار منو ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے ممتاز ادیب، دانشور اور ڈرامہ و کالم نگار منو بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادب و صحافت میں ان کی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ منو بھائی جیسے لوگ پاکستانی صحافت اور ادب کا اثاثہ ہیں جو معاشرے کے اصل مسائل کو سامنے لاتے ہیں۔ صدر مملکت نے منو بھائی کی مغفرت، بلندی درجات اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :