چیئرمین نادرا نے جی ایم کو خاتون افسرکوہراساں کرنے پرنوکری سے فارغ کردیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 19 جنوری 2018 15:54

چیئرمین نادرا نے جی ایم کو خاتون افسرکوہراساں کرنے پرنوکری سے فارغ ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 جنوری 2018ء) :چیئرمین نادرا نے جنرل مینجرمظفرعلی شاہ کونوکری سے فارغ کردیا، جی ایم نادرا کوماتحت خاتون افسرکوہراساں کرنے پرنوکری سے برخاست کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نادرا نے جنرل مینجرمظفرعلی شاہ کوماتحت خاتون افسرکوہراساں کرنے پرنوکری سے برخاست کردیا ہے۔اس سے قبل چیئرمین نادرا نے خاتون افسرکوہراساں کرنے کی شکایت پرجی ایم نادرا کواوایس ڈی بنایا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم چیئرمین نادرا نے جی ایم نادرا کیخلاف تحقیقات کیلئے 3 سینئرڈائریکٹرجنرل پرمشتمل کمیٹی قائم کی۔انکوائری کے دوران جی ایم نادرا مظفرعلی شاہ گواہوں کاتسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔جس پرانہیں نوکری سے برخاست کردیا گیا ہے۔واضح رہے جی ایم نادرا نے اختیارات کاناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنی ماتحت خاتون افسر کوہراساں کیا۔چیئرمین نادرا کوشکایت کرنے پرخاتون کیخلاف جھوٹی انکوائری لگادی اور دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔لیکن چیئرمین نادرا کی انکوائری میں جی ایم کوبرخاست کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :