پارلیمانی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ فرحانہ قمر کی قیادت میں وفد کی وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات، علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا

جمعہ 19 جنوری 2018 16:43

پارلیمانی سیکرٹری نیشنل ہیلتھ فرحانہ قمر کی قیادت میں وفد کی وزیر اعظم ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء)پارلیمانی سیکرٹری برائے نیشنل ہیلتھ فرحانہ قمر کی قیادت میں ایک وفد نے وزیر اعظم سے خصوصی ملاقات کی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ جن میں بالخصوص ترقیاتی ، صحت اور تعلیم کے منصوبے شامل ہیں ۔ پارلیمانی سیکرٹری نے بتایا کہ وزیر اعظم پاکستان نے میرا بھگوال میں پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ میں ٹیکنیکی کورسز اور ڈپلومے کا آغاز جلد کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

(جاری ہے)

پارلیمانی سیکرٹری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن عوام کی فلاح وبہبود پر یقین رکھتی ہے اور دن رات عوام کی خدمت میں کوشاں ہے ۔ اس حکومت نے انرجی اور لوڈ شیڈنگ جیسے چیلنجز پر قابو لیا ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ ہماری حکومت کام اور کارکردگی پر یقین رکھتی ہے۔مخالفین مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے خوف زدہ ہیں ۔ عوام نے ان کی منفی اور دھرنے کی سیاست کو رد کر دیا ہے انشااللہ 2018 کے انتخابات میں مسلم لیگ ن کو واضع اکثریت سے کامیابی حاصل ہو گی۔ وزیر اعظم سے ملاقات کے وفد میں ملک شجا ع اعوان جنرل سیکرٹری فیڈرل کیپیٹل مسلم لیگ ن ، راجہ ممتاز چیئرمین انگوری ، ونگ کمانڈر نو بہار عباسی شامل تھے۔